• news

فیصل آباد: ماحولیاتی آلودگی پر بوائلر سیل، مالک کو 2 لاکھ جرمانہ 

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) محکمہ ماحولیات نے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن (سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول) رولز 2023ء کی خلاف ورزی پر ڈائنگ یونٹ کے بوائلر کو سیل اور مالک کو 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا کی زیر نگرانی ٹیم نے چک 7 ج۔ب سیم نالہ نزد سرگودھا روڈ پر ڈائنگ یونٹ کو چیک کیا۔

ای پیپر-دی نیشن