سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کی سکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کشی کرلی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)بھارت کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کی سکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سٹیٹ ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کی گردن میں گولی ماری۔ اہلکار چھٹیوں پر گیا ہوا تھا۔