ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘ قیمتی سامان لیکر فرار
لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا میں مزمل کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 5 لاکھ‘ زیوارات،موبائل فون دیگر سامان،شاہدرہ میں سجاد سے 2 لاکھ ‘موبائل فون،شیراکوٹ میں قادر سے 2لاکھ 12 ہزار‘ موبائل فون، باٹاپور میں منیب سے ایک لاکھ22 ہزار‘ موبائل فون،گرین ٹاؤن میں قدیر سے لاکھ 75 ہزار‘مانگا منڈی میں رؤف سے 90ہزار‘ موبائل فون،مسلم ٹاؤن میں انورسے 75 ہزار ‘ موبائل فون، اچھرہ میں صابرسے 60ہز ار‘ موبائل فون، لوئر مال میں مختار سے 55ہزار‘ موبائل فون،سول لائن میں افتخار سے 17ہزار‘ موبائل فون،کاہنہ میں انورسے 5 ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ۔ چوروں نے ہنجروال، لیاقت آباد، رائیونڈ اور ہربنس پورہ سے 4 گاڑیاں جبکہ مصری شاہ، باغبانپورہ، برکی، ریس کورس، گرین ،مغلپورہ مزنگ، لوئر مال اور مانگا منڈی کے علاقوں میں سے 9موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔