سمگلنگ ،الزام، قبائلی اضلاع کے 300 پولیس افسروں، اہلکار معطل کرنے کا فیصلہ
پشاور (بیورو رپورٹ) سمگلنگ کے الزامات کی روشنی میں وفاق کی سفارشات کی روشنی میں صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع کے 300سے زائد پولیس افسراوں و اہلکاروں کو برطرف اور معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف صوبائی حکومت نے ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، ایف آر پی پولیس کے سو سے زائد پلاٹون قبائلی اضلاع میں تعینات کر دیئے ہیں۔ ایلیٹ فورس، ایف آر پی پولیس کا دائرہ کار قبائلی اضلاع تک وسیع کر دیا ہے۔ قبائلی اضلاع میں سابق خاصہ دار و لیویز فورس نے احتجاج شروع کیا ہے۔