• news

ٹوئٹر کی بندش، ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ سے پھر جواب مانگ لیا 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے ایکس ٹوئٹر کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر وزارت داخلہ کو ایک بار پھر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے  سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حکومت نے ملک سے ایکس کی بندش بغیر کسی وجہ کے کر رکھی ہے، ایکس کی بندش سے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن