• news

منتظمین گرفتار کر لیے گئے، فیصل آباد میں کل کا جلسہ منسوخ: تحفظ آئین تحریک 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحفظ آئین تحریک کے رہنماؤں نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ گزشتہ روز ہماری پریس کانفرنس کے منتظمین کو گرفتار کیا گیا۔ اجازت نامہ نہ ملنے پر 17 مئی کا جلسہ منسوخ کیا گیا۔ ہائیکورٹ سے اجازت لینے کے بعد جلسہ کریں گے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات بانی پی ٹی آئی کی جماعت جیتی، نوازشریف اور سب جماعتوں کے سربراہان کو کہتا ہوں اقتدار چھوڑ دیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سامنے کسانوں کے لئے احتجاج کریں گے۔ ہمارے پروگرام کو خراب کرنے کے لئے پولیس نے چھاپے۔ مارے لطیف کھوسہ نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔ 190  ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔ نوازشریف کا ذاتی وکیل نیب کا سرکاری وکیل بنا ہوا ہے۔ عنقریب سائفر کیس بھی اڑنے والا ہے۔ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اقتدار کا حق ان کا ہے جنہیں عوام نے منتخب کیا۔ فارم 47 کے تحت بیٹھے لوگ ناجائز تنخواہ لے رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن