• news

روس سے افزودہ   یورینیم کی درآمد ممنوع ہوگی،جوبائیڈن نے بل پر دستخط کر دیئے

 واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر جو بائیڈن  نے  روسی افزود شدہ یورینیم کی درآمدات کو ممنوعہ قرار دے دیا ہے،امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں  بتایا کہ صدر بائیڈن نے اس حوالے سے ایک بل پر دستخط کر دیئے ہیں،اس بل کی منظوری کا مقصد ملکی جوہری توانائی پر روسی انحصار کو کم  کرنے سمیت توانائی و اقتصادی شعبہ جات کے تحفظ کو اگلی نسلوں کیلیے مزید محفوظ بنانا ہے،مشیر نے بتایا کہ صدر بائیڈن کی درخواست پر کچھ عرص قبل کانگریس نے 272ارب ڈالرز کے وفاقی فنڈ کی منظوری دی تھی جس کی مدد سے امریکہ ملکی افزودہ یورینیم کی مقدار بڑھاتے یوئے طویل المدتی بنیادوں پر جوہری توانائی  کے صنعتی شعبے کو ترقی دینے کا ارادہ  رکھتا ہے۔اس بل کو قانونی حیثیت ملنے کے 90روز بعد روس سے افزود شدہ یورینیم کی درآدات ممنوع ہو جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن