• news

ایمرجنسی سروسزکا 24گھنٹوں میں 1263ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ

لاہور(نامہ نگار)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1263ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا۔جن میں562افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔796معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔ حادثات میں زیادہ تر تعداد ?74فیصدموٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔ ٹریفک حادثات میں 771 ڈرائیوز 55کم عمرڈرائیور، 443 مسافر اور 157 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن