26 پولیس افسروں کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگانے کی تقریب
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانیوالے افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس میں 26 پولیس افسران کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے، تقریب میں ترقی پانیوالے افسران کے اہل خانہ، بچوں اور عزیز و اقارب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نئے ڈی ایس پیز کو سپروائزری رول بارے اہم ہدایات دیں اور کہا کہ تمام افسران جدید ایپلی کیشنز، آئی ٹی بیسڈ ماڈرن ٹیکنالوجی کو اپنی پولیسنگ کا لازمی جزو بنائیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا دائرہ کار بتدریج پنجاب کے تمام اضلاع تک بڑھا رہے ہیں، نئے سیف سٹی پراجیکٹس، آرگنائزڈ کرائم ڈیپارٹمنٹ سے پنجاب پولیس مزید مضبوط، کارکردگی بہتر ہوگی، ہیومن انٹیلی جنس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے اشتراک سے کرائم کنٹرول اور انویسٹی گیشن امور میں بہتری آئی ہے، پروموٹ افسران سے پروفیشنل ذمہ داریاں، انصاف اور بہتر رویوں بارے توقعات بڑھ گئی ہیں، ایف آئی آر کی اندراج بنیادی چیز ہے جس میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی ڈی ایس پیز کی ذمہ داری ہے۔