ڈی آئی جی آپریشنز کی غازی کانسٹیبل کے گھر آمد ‘عیادت کی ‘بچوں سے اظہار شفقت
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے غازی کانسٹیبل محمد علی سے انکے گھر پر ملاقات کی۔ محمد فیصل کامران نے کانسٹیبل محمد علی کی عیادت کی۔انہوں نے محمد علی کی صحت، علاج ومعالجہ بارے دریافت کیا۔انہوںنے محمد علی کی مکمل صحتیابی تک بہترین علاج معالجہ کی یقین دہانی کروائی۔ بچوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے اظہار شفقت کیا۔ کانسٹیبل محمد علی چند روز قبل ڈیوٹی سے واپسی گھر جاتے ہوئے نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔