ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے اپنے آفس میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پربذریعہ فون احکامات دیئے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے ازالے اور ریلیف پہنچانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگائی جا رہی ہے۔میرٹ کے مطابق بلا تاخیر قانونی کاروائی سے متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ جاری احکامات بارے متعلقہ افسران سے فالو اپ بھی لیا جا رہا ہے۔