• news

ملک میں جو کچھ ہو رہا ہتک عزت کا قانون درست ہونا ضروری ‘  عظمیٰ بخاری 

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لئے ہتک عزت کا قانون درست ہونا بہت ضروری ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ہتک عزت کا قانون صرف سیاستدانوں کیلئے نہیں، تنقید اور الزامات لگانے میں فرق ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر ادارے محفوظ ہیں نہ ہی انفرادی شخصیات، سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کیلئے ہتک عزت کا قانون درست ہونا بہت ضروری ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ الزامات کی سیاست کو ہمیں پیچھے چھوڑنا ہوگا، صحافیوں کی تنقید سر آنکھوں پر مگر صحافیوں سے گزارش ہے برائے مہربانی پہلے قانون پڑھ لیں۔

ای پیپر-دی نیشن