• news

زرمبادلہ کے ذخائر میں پونے 17 کروڑ ڈالر اضافہ، 14 ارب سے متجاوز

کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 16 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 10 مئی تک مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 45 کروڑ 89 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب 62 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر میں 1کروڑ 52 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 9 ارب 12 کروڑ 3 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 15 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 33 کروڑ 86 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 49 کروڑ 9 لاکھ ڈالرر کی سطح پر پہنچ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن