• news

فضل الرحمن نے یہ نہیں کہا عمران  کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی نعرہ تھا ترجمان جے یو آئی پنجاب

لاہور (نیٹ نیوز) ترجمان جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) پنجاب کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں بدھ 15 مئی کی پریس کانفرنس میں کہیں یہ نہیں کہا کہ 'عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ایک سیاسی نعرہ تھا'۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز کا کہنا ہے کہ سربراہ جمیعت مولانا فضل الرحمان کے بیان کو اس طرح پیش کرنا غلط ہے۔ وہ جمیعت علماء اسلام کے اصولی موقف کو غلط رنگ دئیے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا محض سیاسی بیان تھا: مولانا فضل الرحمان ترجمان کا کہنا ہے کہ موقف کو غلط رنگ دینے کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کل صحافی کے سوال پر کیا کہا تھا؟ آئیے آپ کو ایک بار پھر سناتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن