انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دو مقدمات میں علی امین گنڈا پورکی ضمانت منظور
اسلام آباد (آئی این پی )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ علی امین کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک اور سردار عبدالرازق پیش ہوئے تھے، ضمانتیں تھانہ نیو ٹان تھانہ سول لائن کے مقدمات میں منظور کی گئیں۔علی امین کی گزشتہ روز 9 مئی کے گیارہ مقدمات میں فاضل عدالت نے ضمانتیں منظور کیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے راجہ بشارت، زرتاج گل، وحید محفوظ سمیت 10 کارکنوں کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری پر محفوظ فیصلہ سنایا۔