• news

 اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار  

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت کے استفسار پر وکیل وفاقی حکومت نے بتایا کہ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کی ہی تنخواہ مل رہی ہے، بطورنائب وزیر اعظم تعیناتی نہیں صرف نامزدگی ہے،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہم مغلیہ سلطنت میں نہیں رہتے، 24کروڑ عوام سے زیادتی ہو رہی عدالت ذمہ داران کیخلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن