• news

اسرائیلی وزراء آپس میں لڑ پڑے،وزیردفاع کی برطرفی کا مطالبہ

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر نے وزیر دفاع کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے کہا وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کیا جائے۔اسرائیلی جنگی کابینہ کے شدید اختلافات عوامی سطح پر سامنے آگئے۔ اسرائیلی وزیربین گویر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کا منصوبہ عوامی سطح پر چیلنج کرنے پر وزیر دفاع کو فوری ہٹایا جائے۔ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر دائیں بازو کے سخت گیر رہنما ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم نے رفح آپریشن انہیں کے دبا ئوپر شروع کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن