• news

لاکھوں کی وارداتیں، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈاکوؤں نے کئی گھر لوٹ لئے

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اورچوروں نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں اوردیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ہربنس پورہ کے علاقے میں رمضان کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں فواد اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، رائیونڈ کے علاقے میں منور سے 31 ہزار روپے، غازی آباد کے علاقے میں عدنان سے 20ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت کے علاقے میں ارسلان سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن کے علاقے میں محمد خان سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد کے علاقے میں نذیر سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، بادامی باغ میں خاور سے 56 ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس کے علاقے میں افضل سے 10ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے سبزہ زار کے علاقے میں شاہد کے گھر کے تالے توڑ کر ساڑھے 4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگرگھریلو سامان چوری کر لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے باٹا پور، ڈیفنس، لاری اڈا اور مانگا منڈی کے علاقوں میں سے 4گاڑیاں جبکہ فیکٹری ایریا، ساندہ، نشتر کالونی، ریس کورس، غالب مارکیٹ اور شالیمارکے علاقوں میں سے 6 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر-دی نیشن