• news

پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا، کہے پر قائم ہوں: مصطفیٰ کمال 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنے موقف پر کھڑا ہوں، اپنی عزت پرگردن کٹوا دوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے جو پریس کانفرنس میں کہا اس موقف پر کھڑا ہوں، اپنی عزت پرگردن کٹوا دوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا، میں نے کسی جج کا نام لے کر کوئی بات نہیں کی، بالکل کہا کہ جو میری پگڑی اچھالے گا اس کی پگڑیوں کا فٹ بال بنا دوں گا، رؤف حسن نے ججوں کو ٹاؤٹ کہا اس پر سو موٹو نہیں، گورنر سندھ، عطاء  اللہ تارڑ، طلال چودھری اور مصطفٰے کمال کو نہیں بلایا، مجھے سنگل آؤٹ کیا جا رہا ہے، سوال اٹھانے پر بھٹو کی طرح پھانسی دینا چاہتے ہیں تو حاضر ہوں، پراکسی کا ٹھپہ لگائیں تو میں آپ سے شواہد مانگوں گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے دو مرتبہ سزا دی جو جرم میں نے کیا ہی نہیں تھا۔ اگر مجھے پراکسی کہا گیا ہے تو پھر ثابت بھی کرنا ہوگا۔ سینئر رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ  کمال نے کہا ہے کہ دوہری شہریت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر  بہت کچھ  چل رہا ہے۔ جو کہا اس پر قائم ہوں۔ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی۔ کسی کے کہنے پر پریس کانفرنس نہیں کی۔ مصطفیٰ کمال کسی  کے کہنے پر کوئی کام نہیں کرتا۔ جنرل باجوہ اس وقت کے چیف جسٹس کو استعمال کرتے تھے۔ میں بہت کمزور ہوں، میرا کراچی  کا ڈومیسائل ہے، میں لاپتا ہو جاؤں گا۔ ہم ابھی اتنے مضبوط نہیں جتنی بساط سے بات کر رہا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن