• news

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز کی ضمانتیں منظور

لاہور (خبرنگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلائو گھیرائو اور شیر پائو پل پر اشتعال انگیز تقاریر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی بعد از گرفتاری ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔ دریں اثناء انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جناح ہائوس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے کے تین مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 24 مئی تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن