• news

 کے پی حکومت نے پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا 

پشاور (آئی ا ین پی ) خیبرپی کے حکومت نے پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا۔ جمعہ کو ڈائریکٹر محکمہ خوراک یاسر حسن کے مطابق پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری شروع کردی ہے اور پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے خیر مقدمی بینرآویزاں کردیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے بتایا کہ 3900 روپے فی من گندم خریدی جارہی ہے جب کہ 30 جون تک پنجاب کے کاشتکاروں سے 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور مقامی کاشتکاروں سے بھی14 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن