• news

بجلی مزید 1.47 روپے یونٹ مہنگی، وصولی اگست، ستمبر، اکتوبر میں ہو گی

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گرا دی۔ بجلی کی قیمت میں مزید ایک روپے 47 پیسے اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ نیپرا ذرائع کے مطابق صارفین سے وصولی اگست، ستمبر اور اکتوبر میں ہو گی۔ بجلی کمپنیوں نے پیسے 24-2023  کی تیسری سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگے تھے۔ کیپسٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ کی مد میں پانچ ارب 57 کروڑ روپے اور ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ پر ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن امپیکٹ کی مد میں 12 ارب 38 کروڑ روپے مانگے گئے تھے۔ واضح رہے قبل ازیں نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل کی تھے، نیپرا نے پاور ڈویژن حکام کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی ایک روپے 45 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی۔

ای پیپر-دی نیشن