صنعتوں کیلئے سستی بجلی، گیس یقینی بنائیں گے: شہباز شریف
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے، صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، صنعتوں کے فروغ اور ملک میں موجود پیداواری استعداد کو بروئے کار لانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش اور اقدامات اٹھائے جائیں گے،بجلی اور گیس کی ٹیرف ریشنلائزیشن کے لیے صنعتوں سے مشاورت کی جائے۔ جمعہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صنعتی شعبے کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کیا جائے۔ وزیراعظم نے برآمدی شعبے کی صنعتوں کے لئے ٹیرف ریشنلائزیشن کے حوالے سے حکمت عملی فی الفور تیار کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی اور گیس کی ٹیرف ریشنلائزیشن کے لیے صنعتوں سے مشاورت کی جائے۔اجلاس کو صنعتوں و گھریلو صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی کے نرخوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے اور چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز نے پاکستان میں معدنیات و کان کنی کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین وانگ جائی چینگ کی قیادت میں چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ کمپنی نے پاکستان میں منرل پارک بنانے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی اور مزید سرمایہ کاری کے منصوبے سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے چینی کمپنی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ چین نے پاکستان کی ہر برے وقت میں مدد کی جس پر مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی عوام کی شکر گزارہے۔ وزیرِ اعظم نیچینی کمپنی کو پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں کان کنی سے لے کر برآمدی اشیاء کی تیاری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے معدنیات نکالنے، ان کی پراسیسنگ اور ان کی مصنوعات کو برآمد کرنے کیلئے سرمایہ کاری کو مکمل سہولت دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ وفاقی وزرا اور افسران کو چینی کمپنی کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے مشاورتی عمل میں وزیرِ اعلی بلوچستان اور صوبے کے متعلقہ اداروں و اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ دوسری طفرف وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، بیرونی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ملک میں روزگار کی فراہمی، ملکی برآمدات میں اضافے اور معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے حکومت ہر قسم کی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ مشروبات بنانے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے وفد نے جمعہ کو ملاقات کی۔ ملاقات میں کوکاکولا پاکستان و افغانستان کے نائب صدر وولکان، سی ای او پیپسی کو پاکستان و افغانستان محمد کھوسہ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جبکہ کمپنیوں نے وزیر اعظم کی کاروبار دوست پالیسیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے آگاہ کیا کہ بین الاقوامی مشروبات بنانے والی کمپنیوں کے پاکستان میں 25 کے قریب کارخانے ہیں جن میں 1 لاکھ 30 ہزار لوگوں کو براہ راست روزگار فراہم کیا جاتا ہے۔ وفد نے بتایا کمپنیاں ملکی خزانے کو ٹیکس کی مد میں ہر برس خطیر حصہ ادا کرتی ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ملک میں روزگار کی فراہمی، ملکی برآمدات میں اضافے اور معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے حکومت ہر قسم کی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ یہ امرخوش آئند ہے کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR) کے تحت سرگرمیوں سے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ وزیرِ اعظم نے متعقلہ حکام کو بین الاقوامی کمپنیوں کی تجاویز پر مشاورت کے بعد ان کے مسائل کا حل جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں یہ کیسے ممکن تھا کہ آزاد کشمیر میں ہمارے بہن بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں پارٹی وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے ۔ وفد نے آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے اور مسائل کے حل پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔وفد نے پاکستان کی معیشت کی بحالی اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے اٹھائے جا رہے اقدامات کی تعریف کی۔وزیراعظم نے وفد کو آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ اپنی بھرپور کوشش کریں کہ آزاد کشمیر کے عوام کو زیادہ سے ذیادہ ریلیف ملے ۔ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ یہ کیسے ممکن تھا کہ آزاد کشمیر میں ہمارے بہن اور بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کشمیر کاز کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہا ہے۔ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن )آزاد جموں و کشمیر کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے وفد کو آزاد جموں و کشمیر میں پارٹی کو مزید منظم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ عوام سے اپنے روابط میں مزید بہتری لائیں ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موذی امراض سے بچائو، بہبود آبادی اور صحت کے مسائل کے سد باب کیلئے ایک جامع منصوبے کے اجراء کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما ضروری ہے، حکومت بچوں کی بہترین نشوونما کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی، صوبائی حکومتوں کو پروگرام کے حوالے سے مشاورت میں شامل کیا جائے، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بین الاقوامی ماہرین کا بچوں کی نشوونما میں کمی کے سدباب کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم کو عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں بچوں کی نشوونما کے حوالے سے اعداد و شمار پر مفصل رپورٹ پیش کی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس کو ٹی بی، ہیپاٹائیٹس، ذیابیطس اور دیگر موذی بیماریوں کے حوالے سے بھی پاکستان کے اعداد و شمار پیش کئے گئے روکنے کیلئے تجاویز پیش۔