• news

نوازشریف کے ساتھ جو بانی پی ٹی آئی، عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ نے کیا وہ تاریخ کا سیاہ باب: خواجہ آصف 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سلیکٹیو جسٹس انصاف نہیں بددیانتی ہوگی، انصاف کا قتل کہلائے گا۔ منصف کا مزاج، پسند نا پسند، وقت اور موسم انصاف پر اثر انداز نہیں ہونا چاہئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دیئے گئے اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ بانی پی ٹی آئی اور ان کی سرپرست عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ نے جو کچھ کیا وہ تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں ویڈیو حاضری دیکھی تو یاد آیا نوازشریف کی مقروض تو ہماری معزز عدلیہ بھی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جب مکافات عمل کی گرفت میں آئے ہیں تو نوازشریف پر پابندی یاد آئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے حقوق یاد رکھنے والی عدلیہ ماضی کے مظالم کا بھی ازالہ کرے۔

ای پیپر-دی نیشن