وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کو خوشحال بنانے کے و ژن پر کاربند ہیں: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر وسابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی مسائل کا خاتمہ کرکے صوبہ کوخوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کے ویژن پر کاربند ہیں۔ منفی سیاست کی وجہ سے تحریک انصاف عوامی مقبولیت کھوچکی ہے اس کا وجود جلد ملکی سیاست سے ختم ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو عوام دوست منصوبوں کے بل بوتے پر پنجاب میں زبردست پذیرائی ملی، آٹے کی قیمت میں کمی، سستی روٹی،صوبے بھر کے طلبہ و طالبات کیلئے بائبکس کی فراہمی ،نواز شریف آئی ٹی سٹی،تاریخی کسان پیکج،کینسر ہسپتال کا منصوبہ،ہسپتالوں کی تعمیرنو،مفت ادویات کی فراہمی، ایئرایمبولنس سروس،صاف ستھرا پنجاب پروگرام،سستے سولر پینل کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات سے عوام کو ریلیف ملا ہے اور پنجاب حکومت پر اعتماد میں مزید اضافہ ہوا۔