• news

قصور سے انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

قصور (نمائندہ نوائے وقت) پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اس موقع پر اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئے کرایہ نامے مقرر کئے گئے جس کے مطابق کوسٹر قصور تا لاہور 220روپے سے کم کرکے 200روپے،اے سی کوسٹر قصور تا لاہور 240سے کم کر کے 230روپے، نیو سٹار بس سروس اے سی205سے کم کر کے 200روپے، نیو بس ٹرمینل اے سی سروس 195سے کم کر کے 185روپے، قصور تا لاہور ویگن 105سے کم کر کے100روپے، قصور تا ملتان 1070سے کم کرکے1030روپے، قصور تا کھڈیاں 65روپے‘ قصور تا ڈھنگ شاہ سٹاپ 90 سے کم کرکے 85روپے، قصور تا الہ آباد 150روپے سے کم کرکے 140روپے، قصور تا پتوکی 230روپے سے کم کرکے 220 روپے، قصور تا چونیاں 200 روپے سے کم کرکے 190 روپے، قصور تا رائے ونڈ 90 سے کم کرکے 85 روپے، قصور تا منڈی عثمان والا 110 سے کم کرکے 105 روپے، قصور تا فیصل آباد 600 سے کم کرکے 570 روپے، قصور تا پاکپتن 500 سے کم کرکے 480 روپے، چونیاں تا لاہور 350 سے کم کرکے 335 روپے، الٰہ آباد تا لاہور 370 سے کم کرکے 360 روپے جبکہ قصور تا کراچی 2970سے کم کر کے 2830روپے کرایہ مقرر کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن