پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود عالمی کمشن برائے مذہبی آزادی کے رکن مقرر
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی امریکی ڈاکٹر آصف محمود امریکہ کے عالمی کمشن برائے مذہبی آزادی کے رکن مقرر ہو گئے۔ ڈیمو کریٹ ڈاکٹر آصف محمود کا تعلق کھاریاں سے ہے۔ کیلی فورنیا کے رہائشی ہیں۔ ڈاکٹر آصف محمود امریکی نائب صدر کاملا ہیریس اور ہلیری کلنٹن کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر آصف محمود سے پہلے خضر حیات بھی اس کمشن کے رکن رہے ہیں۔