• news

چھوٹی بڑی منڈیاں لنک ہونے سے کسان کو فائدہ ہو گا:گورنرسلیم حیدر 

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سلیم حیدرنے کہا کہ مرکنٹائل ایکسچینج ملکی کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔چھوٹی منڈیاں بڑی منڈیوں کیساتھ لنک ہونے سے کسان کو فائدہ ہو گا، عوام سوچ سمجھ کر اچھی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا  مرکنٹائل ایکسچینج کی آگاہی سے چھوٹے کسان مستفید ہوں گے۔ گورنر پنجاب سلیم حیدرکا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم سرکاری نرخ 3900 پر فروخت نہیں ہو رہی، کسان اپنی گندم 3ہزار روپے فی من فروخت کرنے میں مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس گندم ذخیرہ کرنے کی جگہ نہیںہے۔

ای پیپر-دی نیشن