• news

عقیدہ ختم نبوتؐ کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان پر فرض ہے:علماء

لاہور(خصوصی نامہ نگار) فتنہ قادیانیت نے ہمیشہ امت مسلمہ کیلئے آستین کے سانپ کا کردار ادا کیا ہے۔ عقیدہ ختم نبوتؐ کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان پر فرض ہے۔ امت مسلمہ کو مسلکی تعصبات سے بالا تر ہوکر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد کو مزید منظم انداز میں آگے بڑھانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں، علماء کرام، خطباء عظام اور مبلغین نے اپنے اپنے خطبات اور بیانات میں کیا۔ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، میاں محمد اویس، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، سید عطاء المنان بخاری، قاری محمد قاسم بلوچ، مولانا محمد اکمل، مولانا تنویر الحسن احرار، ڈاکٹر عمر فاروق احرار، مولانا محمد الطاف معاویہ، مولانا صفوان یوسف اور دیگر احرار مبلغین نے کہا ہے کہ حکومت اور ادارے ملکی خود مختاری اور آئین و دستور کی عملداری کو یقینی بنائیں۔ ریاست کے خلاف سازشوں کا حقیقی تدارک کرتے ہوئے قادیانیوں سمیت تمام اسلام و وطن دشمن عناصر کی سرکوبی کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن