• news

18 عمارات میں کچھ کو مکمل ، کچھ کو جزوی مسمارکردیا

لاہور(خبرنگار)ڈی سی و ایڈ منسٹریٹرلاہور رافعیہ حیدرکی ہدایت پرعزیز بھٹی زون کی زونل آفیسر پلاننگ سمرا منظور کی زیر نگرانی غیر منظور شدہ عمارات کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 18 عمارات میں کچھ کو مکمل اور کچھ کو جزوی مسمارکردیا۔آپریشن ہربنس پورہ روڈ کے قریب علاقوں جس میں تکبیر ہوم، گیریژن ہوم، تاج پورہ روڈ ، گلشن پارک، کوٹلی پیر عبدراحمان اور شالیمار لنک روڈ شامل ہیں میں کیا گیا۔ مسماری آپریشن بلڈنگ انسپکٹر عمران ارشاد نے پلاننگ اور ریگولیشن برانچ کے عملے ہمراہ کیا۔ اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعیہ حیدرکاکہنا تھا کہ غیر قانونی عمارتوں کیخلاف اپریشن بلاتفریق جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن