انسداد سموگ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے:کمشنر
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت انسداد سموگ پلاننگ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ ڈی جی ای پی اے پنجاب نے کمشنر لاہور کو انسداد سموگ کیلئے ورکنگ اور ایکشن پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد سموگ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انتظامی سطح پر ٹھوس پلاننگ کے ساتھ انسداد سموگ ایکشن ہونا چاہئے۔ اہم چوکوں اور سکول گاڑیوں کے پک و ڈراپ پوائنٹس کا ایئر کوالٹی انڈیکس کا قبل وبعد کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔ پورے پنجاب کی گاڑیوں کے ایمیشن کو لاہور داخلے سے پہلے چیک ہونا چاہیے۔ ٹریفک چوکنگ پوائنٹس میں ڈیزائین تبدیلی سے پہلے کاربن اخراج کی رپورٹ تیار کی جائے۔ زید بن مقصود نے انسداد سموگ کی روٹ کازز کے مطابق ایکشن اور اثرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔ انسداد سموگ کیلئے تمام محکمے کام کررہے ہیں۔ ان میں رابطہ اور تواتر کیلئے کمیٹی اجلاس ریگولر ہوگا۔ محکمہ ماحولیات کی پلاننگ کے تحت تمام ایڈمنسٹریشن انسداد سموگ ایکشنز لے گی۔ انڈی پینڈنٹ ایئر کوالٹی آلات کی تنصیب سے ریئل ٹائم ڈیٹا اور ڈیٹا کے مطابق ایکشن پلان بنے گا۔ کمرشل گاڑیاں انسداد سموگ کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔