اللہ کیلئے جینے والے دنیا و آخرت میں کامیاب ہوتے ہیں:حسین محی الدین
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا لالچی انسان پر کسی اچھی نصیحت کا اثر نہیں ہوتااور ایسا انسان خیر اور بھلائی سے محروم رہتا ہے۔ مخلص اور اللہ کیلئے جینے والے دنیا و آخرت میں کامیاب ہوتے ہیں۔ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہوتا ہے۔ دکھاوے کا نیک عمل بھی بے فائدہ ہے۔ غیبت، چغلی، تہمت، بہتان، بدگمانی کے گناہ انسان کو ایمان کی دولت سے محروم کر دیتے ہیں۔ ان گناہوں سے نہ صرف آخرت خراب ہوتی ہے بلکہ انسان کی ظاہری شخصیت بھی مسخ ہوجاتی ہے۔ بظاہر تو یہ معمولی گناہ ہیں مگر ان کے ارتکاب سے انفرادی اور اجتماعی زندگی پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اللہ والوں کی صحبت انسان کو ان گناہوں سے بچاتی ہے۔ دوست جب محفل سجائیں تو چغل خوری، غیبت، تہمت جیسے گناہوں سے بچیں۔جو لوگ دوسروں میں اچھائیاں اور خوبیاں تلاش کرتے ہیں۔