• news

بیت المقدس آج بھی عمر بن خطابؓ  کا منتظر ہے:میاں جمیل 

لاہور  (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے صفدرآباد میں اجتماع اور تحفظ قبلہ اول ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے بیت المقدس آج بھی عمر بن خطابؓ  کا منتظر ہے۔ افسوس ہے کہ عالم اسلام کے حکمران تمام تر حربی اور معاشی وسائل کے باوجود بے بس ہیں۔ جنوبی افریقہ نے عالمی عدالتی انصاف میں مدعی بن کر پوری دنیا کے منہ پر طمانچہ رسید کر دیا۔ امت کو متحد ہونا چاہئے۔ غزہ میں ہزاروں شہداء کا خون دنیا پر قرض رہے گا جس کا دنیا کے حکمرانوں کو حساب دینا پڑے گا۔ فلسطین میں بچوں اور خواتین کے قتل عام نے چنگیز اور ہلاکو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے پرزے اڑا کر اسرائیل نے بتا دیا کہ دنیا میں بالادستی صرف یہودیوں کی ہے۔ وہ کسی بھی عالمی قانون کو جب چاہیں روند ڈالیں۔ ریلی میں علماء، طلبہ، وکلاء اور تاجروں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن