• news

واں ماہ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث106 گینگز کے230ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے رواں ماہ کے پہلے پندرہ دن کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے بتایا کہ رواں ماہ اب تک ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث106 گینگز کے230ممبران گرفتار کئے گئے۔ ملزمان سے4کروڑ79 لاکھ سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیاجس میں 7گاڑیاں،262موٹر سائیکلیں،134موبائل فونز دیگر سامان شامل ہے۔ دوران تفتیش ملزمان سے554مقدمات بھی ٹریس کئے گئے۔ محمد فیصل کامران نے بتایا کہ اشتہاروں و عادی مجرمان کیخلاف جاری مہم میں 359 اشتہاری ملزمان،215 عادی مجرمان گرفتار جبکہ 775 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران358ملزمان کے قبضہ سے 2 کلاشنکوف،17رائفلز،17 بندوقیں،306 پسٹلزاورسینکڑوں گولیاں برآمدکی گئیں۔ منشیات برآمدگی پر427 ملزمان کوگرفتار کر کے920گرام آئس، 194کلوگرام سے زائد چرس،05کلو190گرام ہیروئن اور3602لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔ قمار بازی میں ملوث194ملزمان گرفتارکر کے داؤ پر لگی10لاکھ سے زائدرقم بھی برآمدکی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن