سیشن کورٹ : پولیس اہلکار نے وکیل کو چھری کے وار سے زخمی کردیا
لاہور(خبرنگار) سیشن کورٹ،پولیس اہلکار نے وکیل کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا،احمد ہاشمی ایڈووکیٹ سیشن کورٹ کے اوقات کار کے بعد اپنے چیمبر سے فائل لینے گیا،پولیس اہلکاروں نے داخلے کی اجاَزت نہ دی،وکیل اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وقاص اور شہباز نے حملہ کیا،ملزم پولیس اہلکار وقاص کو گرفتار کر لیا گیا،شہباز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،وکیل کو طبی امداد کے لیے میاں منشی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔