فلسطین کشمیر کوظلم سے نجات دلانے کیلئے عالم اسلام کو مضبوط اتحاد بنانا ہوگا :ہشام الٰہی
لاہور( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت اہلحدیث کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے فلسطین کشمیر سمیت پوری دنیا میں عالم کفر کے ظلم مسلمانوں کو نجات دلانے کیلئے عالم اسلام کو مضبوط اتحاد بنانا ہوگا۔ پاکستان سعودی عرب اس اتحاد میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ پوری امت مسلمہ ایسے اتحاد کی منتظر ہے تاکہ یہود و ہنود کے پنجہ ظلم میں جکڑے ہوئے مسلمانوں کو نجات دلائی جاسکے۔ مرکز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر میں کہنا تھا اسرائیل بیت المقدس پر قابض ہے اور اس نے غزہ سمیت پورے فلسطین کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور ہم بیانات کے علاوہ کچھ نہیں کررہے۔ بھارت نے پورے کشمیر کو کئی سالوں سے جیل میں تبدیل کردیا ہے اور پوری دنیا اندھی ہو چکی ہے جو اس کی مذمت کرنے سے قاصر ہے۔ امریکہ اور اقوام متحدہ ان درندوں کا پشت بان ہے اور یہ طاقتیں دنیا میں تباہی کی ذمہ دار ہیں۔