• news

ایم این اے بننے کے بعد آصفہ بھٹو کی پہلی بار گڑھی خدا بخش آمد، مزاروں پر حاضری 

لاڑکانہ (آئی این پی ) آصفہ بھٹو زرداری ایم این اے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار گڑھی خدا بخش پہنچیں اور بھٹو خاندان کے آبائی قبرستان میں شہیدوں کے مزاروں پر حاضری دی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی والدہ شہید بینظیر بھٹو کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، اس کے علاوہ آصفہ بھٹو زرداری نے قائد عوام شہید بھٹو، بیگم نصرت بھٹو، شہید میر مرتضی بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کے مزاروں پر بھی حاضری دی، آصفہ بھٹو زرداری نے تمام شہدا کے مزاروں پر پھول چرھائے اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ واضح رہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کا بلامقابلہ ایم این اے منتخب ہونا شہید بینظیر بھٹو اور قائدِ عوام شہید بھٹو کے وژن کا تسلسل ہے، شہید بینظیر بھٹو اور قائد عوام شہید بھٹوکی لیگیسی، ان کا وژن و مشن آج بھی سندھ کے عوام کیلئے باعثِ تحریک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن