• news

آئی ایم ایف مشن کیساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کل  سے شروع ہوں گے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آئی  ایم ایف مشن کے ساتھ ، پالیسی سطح کے مذاکرات 20 مئی سے شروع ہوں گے۔ پالیسی سطح کے مذاکرات میں نئے قرض پروگرام کے حجم پر بات ہوگی، پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئندہ کی شرائط و اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پالیسی سطح مذاکرات میں آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو کے اہداف مقرر کیے جائیں گے، نئے مالی سال کیلئے میکرو اکنامک اہداف کا تعین بھی کیا جائے گا،  پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر اسٹاف لیول معائدے کا امکان ہے، آئی ایم ایف معاشی اہداف اور کارکررگی کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان نئے بیل آؤٹ پیکج پر مذاکرات کے حوالے سے آئی ایم ایف کی افسر  جیولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دی۔ پاکستان اورآئی ایم ایف میں ممکنہ اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انہوں نے گریز کیا،  کہا آئی ایم ایف کا مشن نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستانی حکام سے ملاقات کر رہا ہے، مشن کا  کام مکمل ہونے تک انتظار کیا جائے گا، ہم وقت آنے پر آئی ایم ایف مشن کے نتائج سے آگاہ کریں گے، ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوسرے اور آخری جائزے کی تکمیل پاکستانی حکام کی مضبوط پالیسی کوششوں کی عکاس ہے۔

ای پیپر-دی نیشن