• news

پاکستان کی انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان کی آئی سی ٹی سروسز کی برآمدی ترسیلات میں اپریل2024 ء میں31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک مہینہ میں آئی ٹی برآمدات میں اتنا اضافہ پہلی دفعہ ہوا ہے۔ آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ سال اپریل کے مہینے کے مقابلے میں62.3  فی صد اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال2023-24 ء کے جولائی2023 ء سے اپریل2024 ء کے دوران آئی ٹی برآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے 2.135  ارب ڈالرز کے مقابلے میں2.593  ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ لانا موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ وزیراعظم پاکستان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیے اقدامات جاری ہیں، ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت سے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی  برآمدات میں اضافہ کے لئے کوشاں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن