• news

رواں برس پاکستان میں مہنگائی 26، اگلے سال 15 فیصد ہو جائے گی: عالمی بنک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عالمی بنک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہونے کی توقع ہے۔ رواں سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہے گی۔ اعداد و شمار کے مطابق آئندہ مالی سال معیشت کی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی۔ جبکہ زراعت اور صنعت کی شرح نمو 2.2 فیصد ہو گی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا تقریباً 0.6 فیصد ہو گا۔ آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد ہو سکتا ہے۔ رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن