بابر اعظم‘ محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لئے۔دونوں بیٹرز اپنی پسند کے بیٹ بنوانے کیلئے لیڈز سے سسیکس گئے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے اور بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند اور ضرورت کے بیٹ بنوائے۔