• news

بشکیک میں طلباء نے سفارتی عملہ کی شکایت کی‘ حکومت تحفظ یقینی بنائے: حافظ نعیم

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرغزستان کے درالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبہ وطالبات کے تحفظ کو یقینی بنا یا جائے،طلبا نے پاکستان کے سفارتی عملہ کی سستی اور مایوس کن رویہ کی شکایت کی ہے۔ طلباء وطالبات کے والدین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔بشکیک سمیت کرغزستان کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو فی الفور محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، ان کا خاندانوں سے رابطہ کروایا جائے۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ معاملہ کی نزاکت کو سمجھیں، فوری طور پر ایکشن لیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا حکومت کی جانب سے سٹوڈنٹس سے عدم رابطہ اور عدم تعاون قابل تشویش ہے۔ پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد اوش، جلال آباد اور قانت میں بھی موجود ہے۔ ایشین میڈیکل اکیڈمی قانت میں بھی پاکستانی طلبہ شدید خوف کا شکار ہیں، حکومت ایشین یونیورسٹی آف کرغزستان میں طلبہ و طالبات کے لیے حفاظتی اقدامات کا بندوبست کرے۔ 

ای پیپر-دی نیشن