• news

پنجاب، خیبر پی کے، اسلام آباد 92 گیس کنکشن منقطع،20 لاکھ سے زائد جرمانہ

 لاہور+فیصل آباد( این این آئی+نمائندہ خصوصی)سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید92گیس کنکشنزمنقطع  جبکہ 20لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر31 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 6گیس کنکشنزمنقطع کیے گئے اور9لاکھ 30 ہزار کے جرمانے بھی بھی عائد کیے گئے ۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 07گیس کنکشنز منقطع ،پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 25 گیس کنکشنزمنقطع اور 3 لاکھ 90 ہزارکے جرمانے ،بہاولپور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 05 گیس کنکشنزمنقطع  اور 6 لاکھ 30ہزار کے جرمانے  عائد کیے۔مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04 گیس کنکشنزمنقطع اور 1 لاکھ 10ہزار کے جرمانے ،شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 08گیس کنکشنزمنقطع  اور30ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 گیس کنکشن ،فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشنزمنقطع جبکہ 50ہزار کے جرمانے بھی درج کیے گئے ۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 03گیس کنکشنزمنقطع کیے گئے۔فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز فیسکو ریجن سے مزید35بجلی چور پکڑے گئے جن کو59ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور21لاکھ 90ہزار سے زائدکا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں252 روزکے دوران کل8153 بجلی چور پکڑے گئے جن کو ایک کروڑ89لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور84کروڑ 75لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیا گیا ہے۔ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر8017 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ 6434 بجلی چوروں کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ فیسکو نے بجلی چوروں سے60کروڑ 67لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر لی ہے۔ فیسکو فرسٹ سرکل سے اب تک1936بجلی چوروں کو45لاکھ 34ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ 98لاکھ، فیسکو سیکنڈ سرکل سے1461 بجلی چوروں کو 36لاکھ  22ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 15کروڑ 39لاکھ ۔ فیسکو جھنگ سرکل سے کل921بجلی چوروں کو27لاکھ 22ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ 79لاکھ  فیسکو سرگودھا سرکل سے1188 بجلی چوروں کو25لاکھ 98ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 12کروڑ 92لاکھ، فیسکو میانوالی سے کل2080 بجلی چوروں کو 41لاکھ 63ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ، فیسکو ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل567بجلی چوروں کو13لاکھ 28ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ 70لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

ای پیپر-دی نیشن