• news

سعودی عرب کے حج انتظامات مثالی‘ چودھری سالک: موسسہ ادلۃ کے دفتر کا دورہ 

مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) وفاقی وزیر مذہبی امور و حج  اورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے سعودی حج انتظامات کے ادارے  موسسہ ادلۃ مدینہ منورہ کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ ادلۃ کے  چیئرمین  عصام دمیاتی نے پرتپاک استقبال  کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا سعودی عرب میں موجودہ حکومت کی طرف سے حج انتظامات میں مسلسل بہتری اور انتظامات  پر اطمینان اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کے حج انتظامات مثالی ہیں  ہر آنے والے سال بہتری کی طرف جا رہے ہیں‘ موسسہ ادلہ کا ٹرانسپورٹ نظام حجاج کی آمد اور روانگی قابل تحسین ہے۔ عازمین حج کے لئے رہائشی عمارات  خوراک،  بسوں کی نقل وحرکت  انکا بروقت شیڈول‘ روانگی اور ارائیول  و دیگر سہولیات اور موستہ ادلۃ  کے حکام اور فیلڈ سٹاف کی خدمات مثالی ہیں۔ حج مشن مدینہ منورہ انتہائی محنت سے  عازمین حج کے لیے بہتر سہولتوں اور بروقت رابطہ کہ لئے تال میل جاری ہے۔ بروقت سہولتیں بہم پہنچانے میں  بہترین خدمات پیش کر رہا ہے۔ ملاقات میں جوائنٹ سیکریڑی مذہبی امور اور ڈائریکڑ اور افسر بھی شامل تھے‘ بعد میں موسسہ ادلۃ نے وفاقی وزیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن