• news

سندھ اسمبلی، قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی، متحدہ نے پی پی کی پیشکش ٹھکرا دی 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کی جانب سے آٹھ قائمہ کمیٹیوں کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ایم کیو ایم کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، تعلیم، بلدیاتی، داخلہ سمیت دیگر قائمہ کمیٹیاں ہمارا حق ہیں۔ پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی۔ ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی سربراہی میں وفد پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن