سعودی عرب میں پہلی بار ’’سوئمنگ سوٹ فیشن شو‘‘
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار وہاں ’’سوئمنگ سوٹ فیشن‘‘ ہوا۔ مغربی ساحل پر دنیا کی مختلف خطوں کی ماڈلز نے سوئمنگ ملبوسات پہن کر سوئمنگ پول کے گرد کیٹ واک کی۔ خواتین ماڈلز نے مراکشی فیشن ڈیزائنر یاسمینہ قنزل کے تیار کردہ ملبوسات پیش کئے اور تقریباً تمام ملبوسات ایک ہی کپڑے پر مشتمل تھے۔ ماڈلز کے جسم کے متعدد حصے عریاں تھے۔