• news

شیخوپورہ :ہیضہ و گیسٹرو کامرض بڑھ گیا‘ ایک دن میں150مریض ہسپتال داخل  

 شیخوپورہ (سلطان حمید راہی،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر،سیف الرحمن سیفی) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ شیخوپورہ اور گردونواح میں ہیضہ  (گیسٹر انٹائٹس) کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع بھرکے سرکاری اور پرائیو ٹ شفاخانوں میں لائے جانے والے ہیضہ و گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد تقریباً 150سے زائد بتائی گئی ہے جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ لوگوں نے غیر معیاری مشروبات کٹے ہوئے پھل کا استعمال بتایا گیا ہے جبکہ شہری اور دیہاتی علاقوں میں گندگی و کوڑا کرکٹ کے ڈھیر وں سے اٹھنے والی بدبو اور جراثیم بھی ہیضہ کے مرض میں اضافے کا موجب بن رہے ہیں دوسری طرف محکمہ صحت شیخوپورہ کی طرف سے ہیضہ کے مرض کی روک تھام کیلئے کوئی آگاہی پروگرام بھی ابھی تک شروع نہیں کیاگیا سروے میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ شہر میں فروخت ہونے والے املی آلو بخارہ کا شربت جعلی غیر معیاری مشروبات کٹے ہوئے پھل کے استعمال سے شہری اس مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن