ڈبلیو ایچ او نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دے دی
جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دے دی۔ ادارے کی جانب سے لیا جانے والا یہ اقدام مچھروں کے سبب ہونے والی بیماری کے خلاف دنیا بھرمیں لاکھوں افراد کو تحفظ فراہم کرے گا۔