کے پی کے کی پنجاب سے 3900 روپے من گندم خریداری 30 جون تک جاری رہے گا
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں پنجاب کے کسانوں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔ محکمہ خوراک خیبر پی کے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کاشتکاروں سے 3900 روپے من کے حساب سے پانچ ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ گندم خریدی گئی ہے۔ گندم کی خریداری کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔