• news

بیکٹیریا سے 2019 میں پاکستان میں  60 ہزار اموات ہوئیں، ڈبلیو ایچ او 

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2019 میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کی وجہ سے پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹائیفائڈ، ڈائریا اور ٹی بی کا باعث بننے والے بیکٹیریا میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا ہو گئی ہے، 2019 میں اس بیکٹیریا کی وجہ سے 13 لاکھ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشا استعمال ان ادویات کو بیکٹیریا کے خلاف غیر موثر کر رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے 15 بیکٹریا کی نئی لسٹ جاری کر دی ۔

ای پیپر-دی نیشن